رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اور کورونا وائرس کی وبائی آفت لیکن ہماری عوام کی اکڑ ختم نہیں ہونی۔
اداکارہ فضا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر سے چیک اپ کروا کر واپس گھر لوٹ رہی تھیں کہ راستے میں ایک عورت نے ان کے ساتھ بے حد بدتمیزی کی۔
وہ عورت اپنی گاڑی پیچھے کرنے کو تیار نہ تھی اور اداکارہ کی گاڑی کے پیچھے دیگر گاڑیوں کی لمبی قطار تھی جس کی وجہ سے وہ پیچھے نہیں کر سکتی تھیں۔
فضا علی اتر کر اس عورت سے گاڑی پیچھے کرنے کا کہنے گئیں تو اس عورت نے شدید بدتمیزی کی اور فضا علی کے ہاتھ نوچ ڈالے۔
تاہم اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس عورت نے دھمکی بھی دی کہ میں کرنل کی بیٹی ہوں، میرا بندہ ایس ایچ او ہے میں تمہیں اٹھوا لوں گی۔