جب سب بند ہے تو صرف کھانے پینے کے آن لائن کاروبار میں اضافہ کیوں؟

image

لاک ڈاؤن کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں ریسٹورنٹس کی سروس بند ہے، کچھ ہوٹل ڈیلیوری کر رہے ہیں لیکن اگر ایسے میں گھر کا بنا کھانا میسر آجائے تو کیا ہی بات ہے چونکہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے اس صورتحال میں ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو گھر میں کھانے کی مختلف اشیاء تیار کرتی ہیں جبکہ ان کے شوہر ڈلیوری گاہکوں کو گھروں تک پہنچا کر آتے ہیں۔

امراضیہ رانی کے مطابق وہ یہ بزنس 10 سے 12 سال سے کر رہی ہیں۔ رانی متعدد سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنے کام کی مارکیٹنگ کرتی ہیں۔ لاک ڈاؤن سے قبل رانی ایک ماہ میں دو سو ڈالرز تک کی رقم کما لیا کرتی تھیں جبکہ اب وہ پہلے سے زیادہ پیسے کما رہی ہیں۔

ان کے گاہک ان سے بے حد خوش اور ان کے ہاتھ سے بنے کھانے سے انتہائی مطمئین دکھائی دیتے ہیں۔


اسی طرح بہت سے دیگر افراد ہیں جو گھر پر کھانے بنا کر لوگوں کو گھروں میں ڈیلیوری دے رہے ہیں اور عام افراد اسے بے حد پسند کر رہے ہیں کیونکہ انہیں بیٹھے بٹھائے صاف اور ذائقہ دار کھانا مل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بھی کھانے پینے کے آن لائن کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.