کراچی میں کورونا کے مریضوں کے لئے کتنے وینٹی لیٹرز موجود ہیں؟

image

کراچی کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے میں ڈاکٹرز کو مشکل کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہرِ کراچی کے 6 اضلاع میں قائم 6 سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور ان پر موجود مریضوں کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ کراچی کے سول اسپتال میں 8 وینٹی لیٹر تو موجود ہیں لیکن کوئی بھی ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا۔

دوسری جانب کراچی کے جناح اسپتال میں 12 وینٹی لیٹرز، ایس آئی یوٹی میں 15، بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 12، انڈس اسپتال میں 15 اور اوجھا اسپتال میں 14 وینٹی لیٹرز کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے لگائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال نے کورونا مریضوں کے لئے 5 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 54 ہے لیکن وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج نہیں کیا جارہا۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.