بلاول جتنی چاہیں پاکستان میں کورونا کی بھیانک منظر کشی کریں مگر۔۔۔ 23 کروڑ پاکستانیوں میں 440 اموات ہوئیں اینکر نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

image

پاکستان کے نامور اینکر پرسن کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو شکر ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

کامران خان نے کورونا وائرس کے چارٹ کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ بلاول جتنی چاہیں پاکستان میں کورونا کی بھیانک منظر کشی کریں مگر خدارا اپنے بیانات میں خداوند کریم کا شکر ادا کیا کریں۔

اینکر نے مزید لکھا کہ دراصل اللہ تعالی نے ہم پر رحمُ فرمایا ہے 23 کروڑ پاکستانیوں میں 19000 کورونا لگا 440 اموات ہوئیں بلاول چارٹ ملاحظہ فرمائیں قوم کے ساتھ بار بار سجدہ شکر بجا لائیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.