وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ہفتے کو لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دکاندار اور چھوٹے کاروبار والے بہت مشکل میں ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وائرس کسی بھی وائرس کے مقابلے میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے، پوری دنیا کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کیا، ہمارے حالات چین اور یورپ سے مختلف ہیں، ہمیں چھابڑی والوں اور مزدوروں کا بھی خیال رکھنا ہے، ہمیں خیال تھا کہ روز کمانے والوں کا کیا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کم کرنا شروع کر رہے ہیں، لاک ڈاؤن سے متعلق جو فیصلے کئے ہیں اس کی تفصیل سے آگاہ کریں گے، ہماری مشاورت کورونا کے حوالے سے چلتی رہی، مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔
وزیراعظم نے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ملک بہت مشکل میں ہے،چھوٹے دکاندار مشکل میں ہیں، آج ہم نہیں کہہ سکتے کہ کورونا کا عروج کب ہوگا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ لاک ڈاؤن کھولنے پر دوبارہ کورونا نہ ہو۔