لاک ڈاؤن کے باعث لاکھوں لوگوں کو معاشی مسائل کا سامنا ہے جبکہ سب سے زیادہ یہ وقت ان کے لیے مشکلات لے کر آیا ہے جو روز کے کمانے والے ہیں۔
کئی خواتین ایسی ہیں جو لوگوں کے گھروں میں کام کر کے اپنی روزی کماتی تھیں لیکن اب وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب ان کے مالکوں نے انہیں کام پر انے سے روک دیا ہے۔
کئی افراد سڑکوں پر آکر خاموش احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
وہ خواتین جو گھروں میں چھوٹے موٹے کام کیا کرتی تھیں جیسا کے کپڑے سینا وغیرہ، ان کی روزی بھی اچھی خاصی متاثر ہوئی ہے۔
بہت سی خواتین کی معاشی پریشیانیوں کا اثر ان کی گھریلو زندگیوں پر بھی پڑا ہے۔