عید کے کپڑے آن لائن کیوں نہیں خرید سکتے؟ آن لائن شاپنگ کے دوران آنے والے مسائل اور فراڈ سے کیسے بچا جائے؟ جانیں کچھ کارآمد طریقے

image

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے ہی بازاروں میں عید کی خریداری کرنے والوں کا رش لگ گیا۔ لوگوں نے احتیاطی تدابیر کو بھلا کر بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کرلیا۔

تاہم کچھ افراد آن لائن شاپنگ بھی کر رہے ہیں۔ اگر آپ کو کچھ خریدنا ہی ہے تو بازار جانے کے بجائے آن لائن خریدیں تاکہ کورونا کے خطرے سے بھی محفوظ رہیں۔

لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آن لائن شاپنگ میں ہونے والے فراڈ سے کیسے بچا جائے؟ اور معیاری شاپنگ کیسے کی جائے؟

آن لائن شاپنگ کرنے کے کچھ اصول

٭سب سے پہلے اچھی طرح مذکورہ ویب سائٹ کی تصدیق کرلیں کہ کہیں وہ جعلی تو نہیں؟

٭ویب سائٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا اچھی طرح جائزہ لیں

٭لوگوں کے تبصرے لازمی پڑھیں

٭آن لائن پیسے ادا کرنے کے بجائے پیسے ڈیلیوری موصول ہونے پر دیں تاکہ دھوکہ دہی سے بچ سکیں

٭ان پیجز سے رابطہ بالکل نہ کریں جن کے فالوورز کی تعداد کم ہو


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.