کورونا: ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا

image

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کو کھولنے اور آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاروباری زندگی بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرِ تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل صنعتوں کو کام کرنے کی مکمل اجازت ہوگی۔

شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کر دیا گیا ہے، کورونا وائرس کے پیشِ نظر مالز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، مالز میں تھرمل گن سے گاہکوں کی چیکنگ ، ہینڈ سینٹیٹائز اور ماسک کے لازمی استعمال یقینی بنایا جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.