کراچی: ماڈل کالونی کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

image

کراچی ائیرپورٹ کے قریب رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں لاہور سے آنے والاپی آئی اے کا طیارہ ائیر بس سی 20 گر کر تباہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ سے ایک منٹ قبل پرواز کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا۔

پرواز پی کے 303 طیارے میں 95 کے قریب مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔

طیارے کے پائلٹ کی جانب سے ائیرٹریفک کنٹرول کو کوئی ایسا سگنل نہیں دیا گیا جس سے طیارے میں خرابی کی نشاندہی ہو۔

طیارے کو 2 بج کر 45 منٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن یہ 44 منٹ پر لینڈنگ کے وقت سے پہلے گرکر تباہ ہوگیا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.