آپ ہر سال موسم گرما کی ہونے والی چھٹیوں کے پیچھے چھپی وجہ جانتے ہیں؟

image

اگر ہم یوں کہیں کہ موسم گرما کی واحد اچھی بات اس موسم میں ہونے والی چھٹیاں ہیں، تو غلط نہ ہوگا۔

بچوں کو اس موسم کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے، کہ کب جون جولائی آئے اور کب ان کے اسکول اور کالجوں کی چھٹیاں ہوں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آخر موسم گرما کی تعطیلات کی اصل وجہ کیا ہے یا اس کا آغاز کہاں سے ہوا؟

اس کا تعلق امریکی تاریخ سے ہے۔

موسم گرما کی تعطیلات کی 19 ویں صدی کے امریکا میں چھپی ہے، جی ہاں! اس زمانے میں کسی بھی موسم میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا تصور نہیں تھا۔

لیکن 1842 کو امریکی شہر ڈیٹوریٹ میں جب مڈل اور بالائی طبقہ پھیلنے لگا تو وہ گرمیوں میں اکثر گرم موسم سے بچنے کے لیے اپنے بچوں کے ہمراہ مختلف مقامات کا رخ کرتے تھے، ایسا ہونے پر اسکول کی حاضری اور پڑھائی کا عمل متاثر ہوتا مگر اسکولوں کی انتظامیہ بے بس تھی کیونکہ اس زمانے میں حاضری لازمی نہیں تھی۔

یہ سلسلہ مسلسل بڑھنے کے بعد قانون سازوں اور لیبر یونین کے حامیوں نے اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا شیڈول مرتب کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کے مطابق پورے سال پڑھائی بچوں کے لیے مثالی نہیں کیونکہ دماغ کو آرام کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔

تو اس طرح کچھ سال بعد امریکا کے مختلف مقامات پر گرمیوں میں تعلیمی اداروں میں 40 سے 60 دن کی تعطیلات ہونے لگیں، جسے سمر بریک یا سمر ویکیشنز کا نام دیا گیا۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.