چین اور بھارت کے جھگڑے کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی لفظی نوک جھونک کا سلسلہ شروع۔۔۔ کیا بھارت اب پاکستان کے خلاف کوئی آپریشن کرے گا؟

image

گزشتہ چند روز سے چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازع اور جھڑپیں جاری ہیں جبکہ اب خبر یہ سامنے آئی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی لفظی نوک جھونک کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمسایہ ملکوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

تاہم یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف 'فالس فلیگ آپریشن' کر سکتا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فالس فلیگ آپریشن ہے کیا؟

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق فالس فلیگ آپریشن میں کوئی بھی ملک دہشت گردی کے کسی واقعے کا الزام لگا کر اپنے دفاع میں دوسرے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز مہیا کرتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خود دہشت گردی کا کوئی واقعہ سر انجام دے کر پاکستان پر الزام لگانا چاہتا ہے تاکہ اسے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز مل سکے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.