کراچی طیارہ حادثہ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے مسافر شبیر احمد کے ورثاء نے ان کی جگہ کسی اور کی تدفین کردی۔
تفصیلات کے مطابق طیارہ سانحے کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے ایدھی سردخانے میں ڈینٹل ہسٹری کی مدد سے ایک لاش کی شناخت کی تو لاش کی شناخت شبیر احمد کے نام سے ہوئی۔
دراصل شبیر احمد کے لواحقین نے غیر سائنسی طریقے سے لاش کی غلط نشاندہی کی تھی اور کسی اور کی لاش وصول کر کے اس کی تدفین کردی۔
اس حوالے سے فیصل ایدھی نے بتایا کہ مسافر شبیر احمد کے اہلخانہ کو اطلاع دی گئی تو معلوم ہوا کہ انہوں نے کسی اور کی میت کی تدفین کردی۔
فیصل ایدھی کا مزید کہنا تھا کہ جس شخص کو شبیر احمد کے نام سے دفنایا گیا اس کی قبر کشائی کی جائے گی اور دفنائی گئی لاش کی دوبارہ شناخت اور پھر تدفین کی جائے گی۔