کورونا وائرس کا زور آہستہ آہستہ ٹوٹ رہا ہے، سینئر ڈاکٹر نے خوشخبری سنادی

image

عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا میں دہشت مچا رکھی ہے تو وہیں اس حوالے سے اٹلی کے ایک سینئر ڈاکٹر البرٹو زنگریلو نے اس سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ انیس اپنی تباہ کاریوں کے بعد اپنی طاقت کھو رہا ہے۔

احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے کورونا وبا کی شدت میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہورہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں یہ وائرس اب طبی طور پر اٹلی میں موجود نہیں ہے،21 فروری کو اس وبا کے منظر عام پر آنے کے بعد سے اٹلی میں کووڈ 19 سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ڈاکٹر البرٹو زنگریلو کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ماہرین کورونا وائرس کی دوسری لہر کی پیشن گوئی سے بھی آگاہ کررہے ہیں اور اس حوالے سے سیاستدانوں کو بھی نئی حقیقت کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.