پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب: اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم

image

پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا ہے، جو ملک کو سافٹ پاور سے اسمارٹ پاور کی جانب لے جانے کا ایک عملی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر بلال بن ثاقب نے اس اقدام کو پاکستان کی عالمی سطح پر نئی ڈیجیٹل شناخت قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف پاکستان کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی کرے گا بلکہ بین الاقوامی سطح پر کرپٹو لیڈر شپ کے لیے بھی ایک مضبوط دعوے دار کے طور پر سامنے آئے گا۔

پاکستان کے اس اقدام کو ڈیجیٹل خودمختاری، اقتصادی تنوع اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق، اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو نہ صرف کرپٹو اثاثوں کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل معیشت میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts