آئی فون 17 سیریز کب لانچ ہوگی؟ جانیں پاکستان میں اس کی متوقع قیمت کے بارے میں دلچسپ معلومات

image

ایپل کی جانب سے آئی فون 17 سیریز کی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں، اور اس کے ساتھ ہی لانچ کی متوقع تاریخ اور قیمتوں کا بھی اعلان بین الاقوامی میڈیا نے کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ سیریز 11 سے 13 ستمبر 2025 کے درمیان متعارف کروائی جائے گی۔ آئی فون 17 سیریز میں جدید ترین A19 Pro چِپ شامل ہوگی، جو کہ 3 نینو میٹر کی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد کارکردگی میں بہتری اور توانائی کی بچت ہے۔ فون کے سائز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، یعنی یہ اب بھی 6.9 انچ ہی ہے، تاہم ڈیزائن میں اہم تبدیلی کے طور پر بیک پر موجود اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا گیا ہے۔

عالمی قیمتیں اور پاکستانی تخمینہ قیمتیں (اضافی ٹیکسز سمیت)

ایپل نے آئی فون 17 کی ابتدائی قیمت 799 ڈالرز مقرر کی ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 2 لاکھ 26 ہزار 783 روپے بنتی ہے۔ تاہم پاکستانی مارکیٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی، کسٹم ٹیکس، اور دیگر چارجز کے بعد اس کی متوقع قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔

اسی طرح iPhone 17 Air کی قیمت 899 ڈالرز (تقریباً 2 لاکھ 55 ہزار 161 روپے) ہے، جو پاکستان میں تقریباً 3 لاکھ 90 ہزار روپے میں دستیاب ہو سکتا ہے۔

iPhone 17 Pro کی عالمی قیمت 1,636 ڈالرز یعنی تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار 343 روپے ہے، جبکہ پاکستانی مارکیٹ میں اس کی متوقع قیمت 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے۔

iPhone 17 Pro Max کی قیمت سب سے زیادہ 1,928 ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 5 لاکھ 47 ہزار 233 روپے بنتی ہے۔ پاکستان میں اضافی ٹیکسز شامل ہونے کے بعد اس کی قیمت تقریباً 8 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔

اگرچہ ایپل کی جانب سے ایک بار پھر ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی گئی ہے، مگر پاکستانی صارفین کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ ان فونز کو خریدنے کے لیے صرف عالمی قیمت ہی کافی نہیں، بلکہ اضافی چارجز کی صورت میں انہیں جیب پر بھاری بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ اس لیے خریداری سے پہلے تمام لاگت اور فائدے کا موازنہ کرنا نہایت ضروری ہوگا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts