پاکستان کے معروف اینکر پرسن کامران خان نے امریکی شہروں میں نسلی امتیاز پر ہونے والے احتجاج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب کورونا کہاں گیا؟
کامران خان نے ٹوئٹ کیا کہ کہاں کا کورونا کونسا کورونا ہم پاکستانیوں کو روتے ہیں کہ SOPs کو روند دیا مگر ہفتہ ہو گیا امریکی شہروں میں لاکھوں شہری نسلی منافرت کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔
کامران خان نے مزید لکھا کہ بلا کی لوٹ مار اور فسادات جاری ہیں، social distancing کے ساتھ واحد سپر پاور زعم کا بھرکس نکل گیا