مریم اورنگزیب بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

image

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا اور ان کی والدہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے آخری ملاقات سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کی تھی۔ مجھے احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے کورونا ہوا ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ کل صبح مجھے بخار ہوا تومیں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔

مگر بخار کے علاوہ مجھ میں کورونا کی کوئی دوسری علامت نہیں تھی لیکن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.