وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'ان میں اب کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں تاہم انہیں کمزوری محسوس ہو رہی ہے اور سینے میں کچھ درد ہے'۔
شیخ رشید نے کہا کہ 'قوم مسائل میں ہے، کورونا اور ٹڈی دل کے بعد ڈینگی شروع ہونے والا ہے، عوام کورونا وائرس کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیں'۔
واضح رہے پیر کے روز وفاقی وزیر ریلوے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔