شنیرا اکرم ایک سماجی کارکن، کیا آپ ان کے بارے میں یہ 5 باتیں جانتے ہیں؟

image

شنیرا اکرم پاکستان بلکہ دنیا کے کامیاب ترین باؤلر وسیم اکرم کی دوسری اہلیہ ہیں۔ 7 جولائی 2013 کو یہ اطلاع ملی تھی کہ وسیم اکرم نے آسٹریلوی خاتون شنیرا تھامسن سے منگنی کرلی ہے، اور ان دونوں کی ملاقات 2011 میں میلبرن کے دورے کے دوران ہوئی تھی۔

وسیم اکرم 12 اگست 2013 کو شنیرا تھامسن کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

شنیرا اکرم ایک سماجی کارکن ہیں اور مختلف سماجی سرگرمیوں میں بھی شامل رہتی ہیں۔ آپ انہیں اکثر سوشل میڈیا پر بھی دیکھتے ہوں گے کہ وہ اپنی عملی زندگی میں بھی بہت زیادہ فعال دکھائی دیتی ہیں۔

آئیں ہم جانتے ہیں شنیرا اکرم سے متعلق 5 دلچسپ باتیں۔

1- پیشے کے اعتبار سے شنیرا اکرم تعلقات عامہ کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ ایک فلنتھراپسٹ بھی ہیں یعنی انسانی خدمت میں ان کی مدد کرنے والی ایک سماجی کارکن۔

2۔ شنیرا اکرم اپنے شوہر وسیم اکرم سے عمر میں 17 سال چھوٹی ہیں۔

3۔ یہ بھی ایک اہم ترین بات ہے کہ شنیرا اکرم وسیم اکرم فاؤنڈیشن کی سی ای او ( چیف ایگزیکٹو آفیسر) بھی مقرر ہیں۔

4۔ ایک پروگرام میں شنیرا اکرم نے دلچسپ بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ فائنل کھیل رہا تھا تو اس وقت میں صرف 7 برس کی تھی اور اپنے کمرے میں میچ دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی تھی۔

5- شنیرا اکرم کے حوالے سے ایک بات بہت خوبصورت ہے وہ یہ کہ گزشتہ سال انہوں نے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کیا تھا جس میں انہوں نے سماجی کارکنوں کے ساتھ مل کر ساحل سمندر کی صفائی کا کام انجام دیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.