کیا بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا؟

image

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے چچا نے اداکار کی موت سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے چچا کا کہنا ہے کہ سشانت خودکشی نہیں کرسکتا وہ بہت بہادر اور خوش مزاج لڑکا تھا، ان کی خودکشی کرنے کے پیچھے کوئی سازش ہے جس کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کے چچا نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحقیقات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سشانت کی موت کی تفتیش کریں تو اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

واضح رہے بالی ووڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کی دوپہر ایک بجے کے قریب بھارتی شہر ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔

سشانت کے دوستوں کا کہنا تھا کہ سشانت سنگھ 14 جون کی صبح 10 بجے نیند سے اٹھے اور جوس بناکر پیا اور پھر واپس اپنے کمرے میں چلے گئے اور دروازہ بند کرلیا، اداکار نیند سے جاگنے کے بعد سے خاموش خاموش تھے۔

قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ جب اداکار کے کمرے کا دروازہ بجاکر انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے دروازہ نہیں کھولا جس پر فلیٹ میں موجود افراد نے چابی والے کو بلایا اور پولیس کو بھی اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ جب 12 بجے تک اداکار باہر نہیں آئے تو انہوں نے ان کا دروازہ بجایا مگر دروازہ نہ کھولنے پر انہوں نے پولیس کو بلالیا اور ساڑھے 12 سے 12 بج کر 45 منٹ کے درمیان انہوں نے دروازہ توڑا تو اداکار کو پھندے میں لٹکا ہوا پایا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.