معروف میزبان و اداکار طارق عزیز نے پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کس طرح کیا؟جانیں ان کی زندگی کی "10" اہم باتیں

image

معروف ٹی وی میزبان اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے طارق عزیز 84 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی، انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، طارق عزیز کی وجہ شہرت ان کا مقبول ترین پروگرام نیلام گھر تھا۔

٭ طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو ہندوستان(برصغیر) کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام میاں عبد العزیز تھا جو کہ 1947 میں پاکستان ہجرت کر کے آئے تھے۔

٭ طارق عزیز کا بچپن پنجاب کے شہر ساہیوال میں گزرا، انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کی۔

٭ معروف ہوسٹ طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔

٭ طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔ طارق عزیز ایک ادیب اور شاعر بھی رہ چکے ہیں۔

٭ 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام ہوا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے، 1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے اسٹیج شو نیلام گھر نے انہیں بے پناہ شہرت دی، یہ پروگرام کئی سال تک چلتا رہا جسے بعدازاں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔

٭ طارق عزیز نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

٭ طارق عزیز کی سب سے پہلی فلم انسانیت 1967 آئی تھی جبکہ ان کی دیگر مشہور فلموں میں قسم اس وقت کی، کٹاری، سالگرہ، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔

٭ طارق عزیز کو ان کی فنی خدمات پر بہت سے ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

٭ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ٹی وی میزبان و اداکار طارق عزیز کو 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

٭ لیجنڈری اداکار و میزبان طارق عزیز نے پی ٹی وی کی نشریات کا جب آغا زکیا تو انہوں نے اپنے تعارفی بیان میں کہا کہ 'خواتین و حضرات طارق عزیز آپ سے مخاطب ہے'

ان کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.