حال ہی میں ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری نے اپنی شادی کی خبر کا اعلان کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر نکاح کی تصویر پوسٹ کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تبصروں کے سیکش بند کردیئے تھے۔
لیکن اب ان دونوں کی شادی کو وقت گزر گیا ہے جس کے بعد صدف کنول نے فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کمنٹس سیکشن کو دوبارہ کھول لیا اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس پر صارفین نے نفرت بھرے تبصرے جاری کئے۔
صدف کنول کے کمنٹ سیکشن کو دوبارہ کھولنے اور اپنی نئی تصویر شئیر کرنے کے بعد انہیں اندازہ بھی نہیں ہوا ہوگا اور صارفین نے ایک بار پھر ان کی تصویر پر بے باک تبصرے شروع کردئے۔
صدف کنول نے تین دن قبل سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کرتےہوئے کیپشن میں لکھا کہ "منڈے فیلز"۔
ان کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے کچھ اس طرح کے تبصرے کئے۔