پاکستان کی معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں ہونے والا ایک خطرناک واقعہ بیان کیا۔
اداکارہ کومل عزیز نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا چند دنوں قبل انتقال ہوا تھا اور اس وقت گھر میں ہم تین لوگ رہ رہے تھے جس میں ان سمیت ان کی والدہ اور ایک بہن شامل تھیں۔
کومل عزیز کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار ہم اپنا گھر چھوڑ کر کرائے کے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہوئے تھے، ایجنٹ نے ہم سے اپارٹمنٹ کی مرمت کے لئے رقم ماننگنی شروع کردی تھی اور ساتھ ہی بلڈنگ میں رہنے والے لوگوں نے بھی ہمیں بہت پریشان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والد کی وفات کے بعد بہت زیادہ غمگین تھیں اور ایجنٹ اس چیز کا فائدہ اٹھا رہا تھا اور ہمارے ساتھ اس طرح کے فراڈ کررہا تھا۔
اداکارہ کومل عزیز کا کہنا تھا کہ ایجنٹ نے انہیں بہت خراب حالت میں اپارٹمنٹ دیا تھا جس کو ہم نے اپنا پیسہ لگوا کر ٹھیک کروایا تھا اور ہم نے ایک سال کی مدت کے بعد اپارٹمنٹ خالی کرنے کا بھی کہہ دیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ شخص ہمیں سال سے پہلے ہی اپارٹمنٹ سے نکالنے کی کوشش میں تھا مگر میں نے بھی ٹھان لیا تھا کہ جان چلی جائے مگر ایک سال سے پہلے کہیں نہیں جاؤں گی۔
کومل نے مزید بتایا کہ جب اس نے دیکھا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں اور دھمکیوں سے نہیں ڈر رہی تو وہ اسلحہ لے کر میرے گھر کے سامنے پہنچ گیا اور جب میں نے ویڈیو بنانا شروع کی تو اس نے مجھ پر وار کیا تو میں اور میری چیخیں تو وہ بھاگ گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دن میں شوٹ پر گئی تو میری بہن کی اچانک کال آئی کہ وہ ہمیں گھر میں آکر مار رہے ہیں اس کے بعد میں پریشان ہوکر سیٹ پر رونے اور چیخنے لگی۔
کومل عزیز نے مزید اس حوالے سے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔