اگر بارش کا پانی پی لیں تو کیا ہوتا ہے؟ جانیں حیرت انگیز معلومات

image

بارش کا پانی ہر چیز کو نیا رنگ دے دیتا ہے ہر طرف ہریالی کھل جاتی ہے۔ ایک طرف جہاں پھول پودے، چرند پرند اور جانور بارش کے پانی سے سیراب ہوتے ہیں وہیں انسانوں کے لیئے یہ پانی کتنا مفید ہے کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔۔؟

• بارش کے پانی میں الکلائن پی ایچ ہوتی ہے ، جس میں ڈیٹوکسیفائنگ اثرات ہوتے ہیں جس سے ہمارا ہاضمہ صحت مند ہوتا ہے۔

• آیونی ریڈیکلز فلورائڈ اور کلورین جو ہم ہر روز سادے پانی میں پیتے اور جذب کرتے ہیں وہ سب بھی بارش کے پانی میں شامل ہوتے ہیں جوہمارے خون کو مزید صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

• بارش کا پانی ہمارے جسم کو زیادہ موثر انداز میں کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔

• اس میں معدنیات کی مقدار کم ہوتی ہے۔ جو گیسٹرائٹس یا اس قسم کے دیگر مسائل سے بچاتا ہے۔

• بارش کا پانی ہلکا ہوتا ہےاور ہمارے بالوں اور جلد کے لئے اچھا ہے ، کیونکہ اس کا نرم کوالٹی اور اس کا الکلین پی ایچ جلد کی قدرتی نمی کو برقرار رکھنے اور بالوں کی صحت مند نشوونما کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

لیکن اس کو کیسے پیئیں؟

• بارش کے پانی میں ہوا سے مٹی، پولن، مولڈ، بیکڑیا وغیرہ شامل ہوجاتا ہے جسے پینے سے پہلے اگر آپ ایک مرتبہ ابال لیں تو یہ سب سے مفید ہے آپ کی صحت کے لیئے۔

• اگر بارش کا پانی آسمان سے سیدھا آپ کے ہاتھ میں یا منہ پر گر رہا ہے تو اس کو فوری پینے میں کوئی کراہت نہیں ہے۔ لیکن اگر کسی سطح، چھت یا دیوار سے ٹکرا کر آرہا ہے تو لازمی ہے کہ اس کو فلٹر کرلیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.