امن وامان کی مخدوش صورتحال: وادی تیراہ سے مقامی افراد کی نقل مکانی شروع

image

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں مخدوش امن وامان صورتحال پر مقامی افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واقعات کے مطابق تیراہ میدان سے مقامی افراد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے اور ان علاقوں سے پرامن علاقوں کی طرف جانے لگے ہیں، اس سلسلے میں دوا توئی میں رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔

تیراہ میں مخدوش امن وامان صورتحال کے باعث مقامی افراد کی نقل مکانی کے حوالے سے پیندی چینہ میں کیمپ لگایا گیا ہے، صورتحال جاننے کیلیے ڈی پی او خیبر وقار احمد نے تیراہ کا دورہ کیا اور وہاں قائم رجسٹریشن کیمپ کا معائنہ کرنے سمیت سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US