راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات

image

سینٹرل جیل راولپنڈی میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق منگل کے روز ہونے والی اس ملاقات کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ رہا، جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کو بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی تھی تاہم اس موقع پر جیل کے باہر سے کسی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US