ایئر چیف ظہیر احمد بابر کا سعودی عرب کا دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

image

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی رائل ایئر فورس کے کمانڈر ترکـی بن بندر بن عبدالعزیز اور مملکت کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان فضائی تعاون، پیشہ ورانہ تربیت اور دفاعی شعبے میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

سعودی حکام نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ دفاعی تعلقات کو سراہتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US