ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ حکومت نے اعلان کردیا

image

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کردیا۔

آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 ستمبر سے باقاعدہ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پندرہ جولائی سے تعلیمی اداروں کو نئے داخلے اور تعمیر ومرمت کے لیے کھولنے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔ جامعات سے ادارے کھولنے کے حوالے ایس او پیز بھی طلب کئے گئے ۔ تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو 20 جولائی تک ایس او پیز جمع کروانے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے۔ عید الاضحیٰ کے بعد یا اگست کے آغاز میں اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں اساتذہ اور عملے کو بلا سکیں گے اور حفاظتی انتظامات یا ایس او پیز کی پریکٹس کی جا سکے گی۔ اس حوالے سے کسی تاریخ یا وقت کے تعین کا اختیار صوبوں کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے اور امتحانات لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.