فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لاہور گیریژن کا دورہ، تربیتی معیار اور جنگی تیاریوں کا جائزہ

image

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں کمانڈر لاہور کور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں تربیتی معیار، جنگی صلاحیتوں میں اضافے اور ادارہ جاتی تیاریوں سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا، جس میں مستقبل کے متحرک میدانِ جنگ کے تقاضوں کے مطابق جدید صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے کھیل اور تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور جوانوں کی جسمانی فٹنس، مورال اور فلاح و بہبود پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ لاہور کے ہائی کیئر سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں طبی عملے اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مرکز کو جدید اور مکمل سہولیات سے آراستہ قرار دیا۔

افسران سے خطاب میں انہوں نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان آرمی کو درپیش کثیرالجہتی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط، اعلیٰ کارکردگی اور بے لوث قومی خدمت کے فروغ پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان مسلح افواج کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US