کووڈ 19: وائرس کے ایک اور خطرناک اثر کا انکشاف ہوگیا۔۔۔ تحقیق

image

ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کی کوئی نہ کوئی علامت سامنے آرہی ہے جبکہ اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ وائرس ہمارے دماغ پر اثر کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کووڈ 19 امراض سے بچانے والی اینٹی باڈیز کو ہمارے خلاف کرکے دماغ پر حملہ آور ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں 11 مریضوں کو دیکھا گیا جن میں ایسے دماغی امراض پائے گئے جن کی وضاحت ممکن نہیں تھی۔ ان مسائل میں epileptic seizures، مسلز کا ریشہ، اعصابی مسائل، آنکھوں کو حرکت دینے کے مسائل، سرسام اور دیگر شامل تھے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ آئی سی یو میں زیرعلاج کووڈ 19 کے مریضوں میں اکثر اوقات دماغی امراض پیدا ہوجاتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ واضح ہوجائے گا کہ مریضوں کی صحتیابی کے بعد یہ دماغی مسائل کتنے عرصے تک باقی رہتے ہیںٓ۔

واضح رہے مذکورہ تحقیق کے نتائج پری پرنٹ ویب سائٹ medRxiv پر شائع ہوئے جبکہ تاحال کسی طبی جریدے کا حصہ نہیں بن سکے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.