گرمی کی شدت کم کرنے کے باعث اے سی کے ساتھ کی جانے والی 7 بڑی غلطیاں کون سی ہیں؟ جو آپ کا نقصان بھی کرسکتی ہیں

image

گرمی کے موسم میں میں ائیر کنڈیشنر کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے اور جب ہر ماہ بجلی کا دگنا بل گھر آتا ہے تو پارہ چڑھنے لگتا ہے۔

مگر اس کی وجہ اے سی کا بہت زیادہ استعمال کرنا نہیں بلکہ کچھ غلطیاں ہوتی ہیں جن پر قابو پاکر آپ اس کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

اے سی کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ جراثیم سے بھی بھر جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں خاص طور پر دمہ اور الرجی جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی غلطیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو لوگ اپنے گھروں میں نصب اے سی کے ساتھ کرتے ہیں جن پر قابو پاکر آپ اپنے پھیپھڑوں اور جیب دونوں کو بچا سکتے ہیں۔

اے سی فلٹرز کی صفائی یا بدلنے کا خیال نہ رکھنا

کم از کم ہر تین ماہ میں ایک بار اے سی کے فلٹرز کو بدلوائیں جبکہ مہینے میں ایک بار اسے صاف کرنا چاہئے۔ اگر اے سی کے فلٹرز گندے ہوجائیں اور خراب ہوا خارج کرنے لگتے ہیں یا کوائل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ایک گندہ فلٹر اے سی کے بل میں 5 سے 15 فیصد تک اضافہ کرسکتا ہے۔

اے سی سسٹم کی سروس نہ کرانا

سال میں ایک بار لازمی اپنے گھروں میں لگے اے سی سسٹم کی سروس کروانی چاہئے، اس کے لئے آپ آن لائن ویڈیوز سے مدد لے سکتے ہیں کہ کیسے اے سی یونٹ کے کوائل اور فنز کی صفائی کی جاسکتی ہے۔

پنکھوں کا فائدہ نہیں اٹھاتے

کسی بھی قسم کے پنکھے خاص طور پر سیلنگ فین، ٹھنڈی ہوا کو گھر میں پہنچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، اس سے ایئر کنڈیشنز پر بوجھ کافی کم ہوجاتا ہے۔ بس اس بات کا خیال رکھیں کہ گرمیوں کے دوران سیلنگ فین کو کاﺅنٹر کلاک وائز چلائیں۔

وینٹس کے آگے کوئی رکاوٹ

اے سی وینٹس کو فرنیچر یا پردوں سے چھپا دینا ہوا کی گردش کو محدود کردیتا ہے، تو اے سی کو کسی جگہ کو ٹھنڈا کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے اور بجلی کا بل بھی بڑھتا ہے، تو خیال رکھیں کہ اے سی وینٹس کے سامنے کوئی چیز موجود نہ ہو۔

پردے یا بلائنڈز نہ ہونا

سورج کی تپش آپ کے اے سی سسٹم کو نقصان پہنچا سکتی ہے، اس پر سورج کی روشنی کو روکنے کے لئے پردے یا بلائنڈز مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

پانی کی نکاسی پر نظر نہ رکھنا

بیشتر ائیرکنڈیشنگ سسٹم میں ڈرین کے ذریعے بخارات اور گھر سے باہر پانی کی نکاسی سے جڑے مسائل پر قابو پایا جاتا ہے۔ یہ ڈرین اکثر افراد نظرانداز کردیتے ہیں مگر یہ بہت اہم کام کرتے ہیں، اگر کوئی ڈرین بند ہوجائے تو اے سی سسٹم کے لیے بری خبر ہوتی ہے بلکہ اے سی کے ارگرد موجود فرش اور دیواروں کے لیے بری خبر ہے جن کو بہت زیادہ نمی سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تو ڈرین لائن کو صاف رکھنا چاہیے۔

کمرے کے مطابق یونٹ کی ضرورت کو نظرانداز کرنا

عام طور پر اے سی یونٹ کو مخصوص کمروں۔ ہالز کو کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے، تو جب ائیرکنڈیشنر خریدنے لگیں تو اس بات کو ذہن میں رکھنا ضروری ہوتا ہے، اگر کمرے کو ڈیڑھ ٹن کے اے سی کی ضرورت ہے لیکن آپ ایک ٹن کا اے سی سسٹم لے آتے ہیں تو اس مشین کو کمرا ٹھنڈا رکھنے کے لئے بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جس کی وجہ سے آپ کا اے سی بہت جلد خراب بھی ہوسکتا ہے.


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.