پاکستانی طلبہ کا سیٹلائٹ ٹول گوگل مقابلے میں بازی لے گیا

image

اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبہ کی محنت رنگ لے آئی، جب ان کا تیار کردہ سیٹلائٹ امیجری ٹول ’جیو جیما‘ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے ہونے والے ایشیا پیسیفک سلوشن چیلنج میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن پر آ گیا۔

سال 2024 میں احمد اقبال اور حنزلہ بن یونس، جو اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی میں اسپیس سائنسز کی تعلیم حاصل کر رہے تھے، ان کو اپنی بیچلر ڈگری کے حصول کے لیے فائنل ایئر پروجیکٹ جمع کرانا تھا۔

ان کے سامنے دو راستے تھے یا تو وہ اس پروجیکٹ کو صرف ڈگری مکمل کرنے کی ایک رسمی شرط سمجھ کر مکمل کرتے یا پھر اسے کچھ ایسا بناتے جو گوگل جیسے بڑے ادارے کی توجہ حاصل کر سکے۔

انہوں نے دوسرے راستے کا انتخاب کیا، جس کے نتیجے میں جیو جیما کا قیام عمل میں آیا، ایک اوپن سورس لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) جو گوگل ارتھ انجن کے ساتھ منسلک ہے اور جو بغیر طویل کوڈز کے اسپیشل ڈیٹا اور سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts