اداکارہ مشکل کردار ادا کرنے کے لئے پر اعتمادی کے ساتھ اپنا رول ادا کر سکتی ہیں۔ آج کے دور میں خاتون اداکاراؤں محض وہ کسی بھی ملک کی انڈسٹری سے وابستہ ہوں اپنی بھرپور صلاحیتوں اور اداکاری کے جلوے بکھیر کر سب کے دل جیت لیتی ہیں۔ اداکارائیں صرف وزنی لباس یا ساڑھی ملبوس کرنے یا پھر زیورات پہننے تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اب کافی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو فلموں میں کام کرنے کے لئے اور فلمی کہانی کے مطابق اپنے سر منڈوانے کے لئے بھی راضی ہوجاتی ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے اُن اداکاراؤں کے بارے میں جنہوں میں فلموں اور ڈراموں میں کام اور شہرت پانے کے لئے اپنے سر کے بال منڈوائے۔
1- جینیفر ونجیٹ
بھارتی ڈراموں کی مبقول اداکارہ جینیفر ونگیٹ جنہوں نے متعدد شوبز کے پراجیکٹس میں کام کیا اور مداحوں میں بے حد مقبول ہوئیں۔ انہوں نے اپنے ڈرامے "بیہاد" کے لئے ایک الگ روپ اپنایا جس میں انہوں نے اپنا سر منڈوایا تھا ۔ اس ڈرامے میں وہ ’مایا‘ کا کردار نبھا رہی تھیں۔
2- سوہائی ابرو
مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ سوہائی ابرو نے ایک جرات مندانہ قدم اٹھایا اور اپنے نئے پروجیکٹ کے لئے اپنا سر منڈوا لیا۔ انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنے الگ اور خوبصورت انداز کو سوشل میدیا پر بھی شئیر کیا تھا۔ اداکارہ اور ڈانسر سوہائی ابرو نے اپنی آنے والی فلم دی ونڈو کے لئے بال منڈوائے۔ فلم اور میں فیصل قریشی ، سمیع خان اور فاران طاہر بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
3- انوشکا شرما
بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکارہ انوشکا شرما نے پروڈیوسر کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ اے دل ہے مشکل ‘‘میں اپنے پورے بال کٹوائے تھے۔ فلم میں وہ ایک کینسر شدہ خاتون کا کردار نبھا رہی تھیں، اور فلم میں مرکزی کردار کے لئے انہوں نے اپنا سر منڈوایا۔
4- شیری شاہ
پاکستانی اداکارہ شیری شاہ، جو کئی عرصی دراز سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں انہوں نے باقی اداکاراؤں کی طرح اپنی فلم کے لئے سر کے بال کٹوائے تھے اور ساتھ ہی فلم کے لئے اداکارہ نے 40 پاؤنڈ حاصل کر کے ایک جرات مندانہ اقدام کا انتخاب کیا تھا۔
5- شلپا شیٹی
اور اب آخر میں بھارتی شوبز سے تعلق رکھنے والی مقبول ترین اداکارہ شلپا شیٹی کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے ایک ہاؤس پروڈکشن ‘دی ڈیزائیر’ کے لئے اپنا سر تو نہیں منڈوایا تھا لیکن ان کا میک اپ اِس انداز میں کیا گیا تھا کہ جیسے حقیقت میں انہوں نے اپنے سر کے بال شیو کئے ہوں۔