کیا آپ جانتے ہیں کہ رات کے وقت دودھ پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جاننے کے بعد آپ بھی روزانہ رات کو دودھ پینا نہیں بھولیں گے

image

دودھ پینے کے بے شمار مثبت نتائج انسانی جسم پر ہوتے ہیں، یہ ایک مکمل غذا ہے، جس میں کیلشیئم، پروٹین، وٹامن اے، کے اور بی 12، امائنو ایسڈز، فائبر، سوڈیم اور دیگر خصوصیات شامل ہیں جو جسم کو توانائی بخشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

زیادہ تر افراد صبح ناشتے میں دودھ پینا پسند کرتے ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو 1 کپ دودھ پینے کے بے شمار فوائد ہیں۔

1) شوگر کے مریضوں کے لیے موثر:

ذیابیطس کے شکار افراد کی ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں، جس سے انہیں نقاہت کا احساس ہوتا ہے، ایسے میں رات میں ایک کپ نیم گرم دودھ پینا صحت کے لیے بہتر ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں چینی یا کسی ایسی چیز کا استعمال نہ کیا جائے، جس میں مٹھاس ہو۔

2) نظام ہضم کے لیے مفید:

اگر آپ کو قبض کی شکایت ہے تو رات کو سونے سے قبل ایک کپ دودھ ضرور پیئیں، اس سے نہ صرف نظامِ ہضم تیزی سے کام کرتا ہے بلکہ یہ سینے کی جلن اور معدے کی خرابی کو بھی درست کرتا ہے۔

3) جلد اور بالوں کے لیے مفید

رات کو ایک کپ دودھ پینا خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ دودھ میں وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جلد کو دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ بالوں کی چمک بھی بڑھاتا ہے۔

4) پرسکون نیند

آج کل تقریباً ہر عمر کے فرد کو نیند کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوتی ہے، جلد تھکن ہوجاتی ہے اور جسم دن بھر سستی کا شکار رہتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق دودھ میں Tryptophan نامی ایسے امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں جو رات کو پرسکون نیند فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts