امتحانات میں بچوں کے نمبرز کس طرح بڑھائے جائیں؟ سائنسدانوں کی تازہ ترین تحقیق میں والدین کو بتا دیا گیا۔۔۔

image

والدین اکثر و بیشتر اپنے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو لے کر کافی پریشان نظر آرہے ہوتے ہیں، انہیں ہر وقت یہ پریشانی لاحق رہتی ہے کہ ہمارا بچہ کسی سے پیچھے نہ رہ جائے، اس کے امتحان میں نمبرز نہ کم آئیں۔

اگر آپ کا بچہ کند ذہن ہے اور اس میں سیکھنے سمجھنے کی صلاحیت کا فقدان ہے تو اسے باقاعدگی سے ورزش کروانا شروع کر دیں کیونکہ جاپانی سائنسدانوں نے بچوں کے لیے ورزش کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔

میل آن لائن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو بچے باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں سکولوں کے امتحانات میں ان کے گریڈ اچھے آتے ہیں اور ان کی سیکھنے سمجھنے کی صلاحیت اور حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کی تسوکوبا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ زیادہ ورزش کرنے کا بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت پر کوئی منفی اثر سامنے نہیں آیا۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیٹا کمیجو نے بتایا کہ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ روزانہ ورزش کرنا اسکول جانے والے بچوں کے لیے ناگزیر چیز ہے۔ اس سے ان کی ذہنی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی جسمانی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔ ایسے بچے تعلیمی میدان میں دوسرے بچوں سے کئی گنا بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts