فردِ جُرم کیا ہوتی ہے؟ جانیں ایسی معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔۔۔۔

image

مادری زبان اردو کے استعمال کے لحاظ سے فردِ جرم ایک اصطلاح استعمال ہوتی ہے، دراصل اس اصطلاح کی بنیاد فارسی الفاظ کا سنگم ہے۔ فرد عام طور پر شخص کو کہا جاتا ہے لیکن اس کا ایک اور معنی شیٹ یعنی صفحہ کا بھی ہے۔

فرد کا استعمال عدالتی زبان میں شیٹ یا صفحے کے طور پر زیادہ ہے جب کہ عام زبان میں فرد سے مراد انسان، شخص مرد یا عورت ہے۔ فردِ جرم کے معنی ہم مشکل سے ہی سمجھ پاتے ہیں یا کبھی کسی سے پوچھنے کی ضرورت پڑ جاتی ہے یا وہ خبروں دیکھ کر اندازا لگا کر کام چلا لیا جاتا ہے۔

فردِ جرم کو انگریزی میں چارج شیٹ کہا جاتا ہے۔ ہمارے یہاں چوںکہ انگریزوں کا دیا گیا قانون ہی چل رہا ہے اس لئے یہ کہنا شاید غلط نہ ہو کہ فردِ جرم دراصل چارج شیٹ کا ہی ترجمہ ہے۔ اگر بات ایسی ہی ہے تو شاید یہ ترجمہ کچھ کچھ غلط بھی ہے۔ فردِ جرم کا مطلب بنے گا کہ وہ صفحہ جس پر جرم لکھا ہو کہ فلاں شخص نے یہ جرم کیا ہے۔ جب کہ ابھی اس پر مقدمہ چلنا ہوتا ہے اور وہ جرم ابھی ثابت نہیں ہوا ہوتا۔۔

جب تک کسی فرد پر جرم ثابت نہیں ہوجاتا اسے جرم نہیں کہا جائے گا بلکہ اسے الزام کہا جائے گا اور جب الزام ثابت ہو جائے تو پھر اسے ملزم کا جرم کہا جاتا ہے اور اس وقت وہ شخص ملزم سے مجرم قرار پاتا ہے اور اسے فوری جیل بھیج دیا جاتا ہے یا کوئی اور سزا جو کہ قانون کے مطابق بنتی ہو دی جاتی ہے۔ بعض دفعہ ملزم کو بھی جیل بھیج دیا جاتا ہے اور مقدمہ چلتا رہتا ہے کبھی وہ با عزت بری ہو جاتا ہے اور کبھی اسے سزا ہو جاتی ہے۔

اس خیال کو انگریزی کی ٹرم charge sheet سے تقویت ملتی ہے۔ انگلش میں ’چارج‘ کے معنی جرم کے نہیں بلکہ ’الزام‘ ہی کے ہیں۔ یعنی کسی پر الزام کی شیٹ بنائی جاتی ہے جس کی بنا پر اس پر مقدمہ چلتا ہے اور اس کے بعد اس الزام کے ثابت ہونے پر یعنی جرم کے ثابت ہونے پر مجرم کوسزا سنائی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی قابل غور بات ہے کہ اگر ہم انگلش زبان کا ایک اور لفظ استعمال کریں تو فردِ جرم کا ترجمہ crime sheet بنتا ہے نہ کہ (charge sheet) ۔ لہٰذا انگلش اصطلاح یعنی (charge sheet) اور عدالتی کاروائی کی نوعیت کے لحاظ سے فردِ جرم کے بجائے فردِ الزام کا لفظ استعمال زیادہ معتبر محسوس ہوتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.