کیا ارطغرل ڈرامے کے اداکار پاکستان کے الیکشن میں حصہ لینے والے ہیں؟ انجن التان نے بتا دیا

image

مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والا ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اور ہیرو انجن التان نے پاکستانی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر انتہائی دلچسپ جواب دیا۔

چند روز قبل انجن التان کی پاکستان میں بے تحاشہ مقبولیت کے پیشِ نظر پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سے ان کا انٹرویو نشر کیا گیا جس میں میزبان نے ان سے نہایت دلچسپ سوال پوچھا کہ ارطغرل کے کردار کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے لہٰذا اگر آپ بطور ارطغرل پاکستانی الیکشن میں حصہ لیں تو زبردست کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟

اس سوال پر پہلے تو انجن التان ہنس پڑے اور پھر انہوں نے کہا اتنی پسندیدگی کا شکریہ۔ یہ آپ لوگوں کی ذرہ نوازی ہے، میں آپ سب کا بے حد مشکور ہوں۔ مجھے پاکستان سے بہت محبت ملی ہے، اتنی محبت ملنے اور چاہے جانے پر یقیناً بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

ترک اداکار نے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت اور وابستگی بیان کرتے ہوئے کہا اس طرح اپنے ایک بھائی ملک پاکستان سے محبت کے اظہار نے مجھے بڑا جذباتی بنا دیا ہے، میں ویسے بھی پاکستان کا بڑا مداح ہوں لیکن میں آپ کو بتادوں کہ سیاست، سیاستدانوں کا کام ہے اور میں ایک اداکار ہوں اور میرا کام اداکاری کرنا ہے لہٰذا یہ ہو نہیں سکتا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.