کورونا وائرس کے متعلق افواہیں، سینکڑوں اموات کا سبب کیسے بن گئیں؟

image

کورونا وائرس کا جب سے آغاز ہوا ہے تب سے ہی اس حوالے سے متعدد افواہیں گردش کر رہی ہیں، مختلف مفروضوں کی بنیاد پر جس کا جو دل کر رہا ہے وہ بات کر رہا ہے، تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسی تحقیق کر ڈالی ہے جس کے بعد ہر کوئی حیرانی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو جاپان میں ہونے والی ایک تازہ ترین تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کے متعلق افواہوں اور سازشی نظریات سے دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کو پریشانیوں میں مبتلا ہونا پڑا، جس کے نتیجے میں کم از کم 700 اور ممکنہ طور پر اس سے کہیں زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں نے سیدھا لوگوں کے ذہنی سکون پر اثر کیا، بہت سے لوگ ڈپریشن سے بھی گزرے جبکہ کچھ کو سنگین نوعیت کے انزائٹی اٹیکس کا بھی سامنا کرنا پرا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افواہوں اور سازشی نظریات کے ذریعہ کووڈ 19 کے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے حوالے سے مبینہ اطلاعاتی وبا (انفوڈیمک) پر تحقیق کے دوران ماہرین نے گائے کا گوبر کھانے اور بلیچ پینے سے اس وبا سے بچنے میں مدد کے متعلق جھوٹے دعووں سے ہونے والے نقصانا ت کا بھی جائزہ لیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.