پاکستان کے معروف نعت خواں جنید جمشید کے سے متعلق ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان کی تیسری بیوی ہیں۔
اسلام آباد کی رہائشی رضیہ مظفر نے جنید جمشید کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی جائیداد کا مطالبہ بھی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رضیہ نے جائیداد کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009 میں شادی ہوئی، جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں۔
عدالت نے فریقین کو 2 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست کے فیصلہ تک جائیداد فروخت یا منتقل نہیں ہو سکے گی۔
یاد رہے دسمبر 2016 میں جنید جمشید پی آئی اے کے چترال سے اسلام آباد جانے والے طیارے میں سوار تھے، بدقسمت طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا جس میں جنید جمشید سمیت طیارے میں سوار تمام 48 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے، یہ ایک المناک سانحہ تھا۔