اسمارٹ فون کو کب اور کیوں ری اسٹارٹ کرنا چاہئے؟ وجہ جان کر آپ بھی ایسا ضرور کریں گے

image

بیشتر افراد اپنے اسمارٹ فون سست ہونے پر اسے ری اسٹارٹ کرتے ہیں اور اپنے موبائل میں درپیش مسئلے کو حل کرنے کے لئے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔

ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین نے لوگوں کو کئی ایسی تجاویز بتائی ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنے اسمارٹ فونز کی زندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے پیسوں کی بھی بچت کرسکتے ہیں۔

اسمارٹ فونز کی حفاظت کے لئے آپ کو یہ معلوم ہونا بے حد ضروری ہے کہ اسمارٹ فون کو ری اسٹارٹ کرنا کتنا ضروری ہے اور اسے کب ری اسٹارٹ کرنا چاہئے؟

نئے آنے والے اسمارٹ فونز میں ری اسٹارٹ کرنے کا پیغام بھی موصول ہوتا ہے اور ایسا ہونا ضروری بھی ہے۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون کا استعمال کرنے والے ہر فرد کو اپنے موبائل کو ہفتے میں ایک مرتبہ کم سے کم ایک منٹ تک بند کرنے کے بعد دوبارہ کھولنا چاہئے۔

ایک ہفتے کے دوران کم از کم ایک مرتبہ اسمارٹ فون کو بند کرکے کھولنا چاہئے، اس کے بے شمار فوائد ہیں، ایسا کرنے سے اسمارٹ فون کی میموری، بیٹری اور اس کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔

لاس اینجلس کے ٹیکنالوجی کنسلٹنٹ بوب موتامیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے اسمارٹ فونز میں بے شمار ایپلیکیشن بیک گراؤنڈ پر چل رہی ہوتی ہیں اور اس سے فون کی بیٹری اور میموری اثرانداز ہوتی ہے، فون کو ری اسٹارٹ کرنے سے یہ تمام ایپلیکیشن بند ہوجاتی ہیں جس سے فون کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور وہ پہلے سے بہتر رفتار کے ساتھ کام کرنے لگتا ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts