اداکار و گلوکار محسن عبّاس حیدر اور اداکارہ نازش جہانگیر کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

image

پاکستان کے نامور گلوکار محسن عبّاس اور اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر کو ایف آئی سائبر کرائم ونگ کی جانب سے جمعہ کے روز کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کراچی میں کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں گلوکار اور ماڈل کو حراست میں لے لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے دونوں کے خلاف شواہد اکھٹے کیے گئے، جس کے بعد محسن عباس اور نازش جہانگیر سے ہراساں کیے جانے، بلیک میلنگ، جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے الزامات کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts