عوام کے لیے اچھی خبر۔۔۔ کورونا ویکسین مارکیٹ میں آگئی

image

روس کی حکومت کی جانب سے ملک میں تیار کی جانے والی ویکسین کو اب عوام کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس نے اسپوتنگ V نامی ویکسین شہری مارکیٹ سے خرید سکیں گے۔

تاہم ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز رواں ہفتے ہوگا، لیکن روس کی حکومت اور تمام ماہرین اس معاملے میں کافی مطمئن ہیں کہ اسپوتنگ V کورونا کے لیے مؤثر ثابت ہوگی، یہی وجہ ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے ماسکو کے میئر سگرئی سوبیانین کا کہنا تھا کہ 'ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بیشتر شہریوں تک ویکسین پہنچا دی جائے گی'۔

اسپوتنگ V کی جانچ کا آخری مرحلہ یا ٹرائلز بھارت میں ستمبر میں ہوں گے جس کے بعد دنیا بھر کے لیے ویکسین فراہم کردی جائے گی۔

تاہم روسی ایجنسی کے سی ای او کریل دیمتریج نے بتایا ہے کہ رواں ماہ سے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ہندوستان، برازیل اور فلپائن میں کلینیکل ٹرائلز کا آغاز ہوجائے گا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts