آپ کا بچہ کتنا ذہین ہے؟ بچوں کی ذہانت پتہ کرنے کے 5 آسان طریقے

image

تمام والدین کو ان کے بچے انتہائی عزیز ہوتے ہیں، ان کا یہ خیال ہوتا ہے کے وہ ایک ذہین اور قابل بچے کی پرورش کر رہے ہیں۔ والدین کی سب سے بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کی ذہانت کا اندازہ اسکول کے امتحانات میں آنے والی فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشنز سے لگا رہے ہوتے ہیں، لیکن یہ سراسر غلط نظریہ ہے۔

بعض اوقات فیل ہونے والا بچہ فرسٹ آنے والے بچے سے زیادہ ذہین ہوتا ہے، بس بات توجہ کی ہوتی ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیسے پہچانا جائے کہ حقیقت میں آپ کا بچہ ذہین ہے بھی یا نہیں؟

آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں 5 آسان طریقے جن سے آپ باآسانی پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کا بچہ ذہین ہے یا نہیں؟

1) یادداشت کا اچھا ہونا

اگر آپ کے بچے کو ہر پرانی بات یاد رہے، اور اسے کچھ نہ بھولتا ہو تو سمجھ لیں کہ آپ کا بچہ واقعی ذہین ہے۔ کچھ بچوں کی قدرتی طور پر یادداشت بہترین ہوتی ہے جبکہ کچھ والدین شروع سے ہی بچوں کی خوراک میں ایسی غذائیں شامل کرتے ہیں تاکہ ان کا ذہن کھلے اور یادداشت اچھی ہو۔ یادداشت اچھی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کو پھل اور ڈرائی فروٹ (بادام، اخروٹ وغیرہ) کھلائیں جائیں۔ دودھ بچوں کو روزانہ دیں۔

2) بچوں کے ایسے سوال جو آپ کو سوچنے پر مجبور کریں

بچوں کی ذہانت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بچہ کس قسم کی باتیں کر رہا ہے، اور اس کے دماغ میں کیا چل رہا ہے؟ کچھ بچے بہت سے سوالات کرتے ہیں، وہ اس لیے ایسا کرتے ہیں کہ انہیں ہر چیز جاننے کا جنون ہوتا ہے۔ وہ اس لیے ایسے کرتے ہیں تاکہ ان کی معلومات میں اضافہ ہو، وہ کسی سے پیچھے نہ رہ سکیں۔ تاہم کبھی کبھی یہ بچے اس قسم کے سوالات بھی کر لیتے ہیں جو والدین اور اساتذہ کو سوچ میں مبتلا کردیتے ہیں، تاہم اس طرح کے بچے انتہائی ذہین ہوتے ہیں۔

3) ہر چیز میں توجہ

ذہین بچوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جو کام کریں، پوری توجہ کے ساتھ کریں۔ ایک کام کے وقت محض ایک ہی کام کریں لیکن اسے اچھی طرح سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں، اچھی توجہ بھی بچوں کی ذہانت کی نشانی ہے۔

4) تجسس

ذہین بچوں کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ وہ ہر وقت تجسس میں ہوتے ہیں، انہیں ہر چیز جاننا ہوتی ہے۔ ان کا یہ ہی جنون انہیں زندگی میں بہت آگے لے کر جاتا ہے۔ یہ بچے کافی ذہین ہوتے ہیں۔

5) کتابوں میں دلچسپی

ذہانت کی ایک اور بہترین نشانی کتابوں میں دلچسپی لینا ہوتی ہے۔ جو بچے مطالعہ کرتے ہیں، مختلف کتابیں پڑھنے کو اپنا مشغلہ بناتے ہیں وہ بچے انتہائی ذہین ہوتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ یہ کتابوں سے مطالعہ کریں بلکہ انٹرنیٹ پر بھی آج کل بہت سے بچے مطالعہ کرنے کے عادی ہیں۔ کوشش کریں اپنے بچوں کو شروع سے ہی کتابوں سے محبت کرنا سکھائیں تاکہ وہ ذہین ہو سکے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.