بدلتے موسم میں وائرل اِنفیکشن سے بچاؤ کے لئے 6 آسان طریقے

image

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسم کے تبدیل ہونے کا آغاز ہوچکا ہے۔ سال کے آخری مہینوں اکتوبر،نومبر میں ہلکی ٹھنڈ پڑنا شروع ہوجاتی ہے۔ یورپی ممالک میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بھی سردی کی آمد ہوچکی ہے۔ بدلتے موسم کے سبب بچے، بڑے اور بوڑھے افراد کی صحت متاثر ہوتی ہے اور سب ہی بیماریوں میں گِھرنے لگتے ہیں۔ ایسے میں وائرل انفیکشن سے بچنے کے لئے کیا احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا کرنا ضروری ہوگا۔

طبی ماہرین کے مطابق موسم کے بدلتے ہی جِلدی انفیکشن، نزلہ، زکام، شدید کھانسی اور بخار جیسی شکایات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ وائرل فلو اور نزلہ زکام کے لیے کوئی مؤثر دوا موجود نہیں ہے مگر اس سے بچنے اور علامات کی شدت میں کمی لانے کے لئے چند احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنی صحت کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

وائرل فلو سے بچنے یا متاثر ہونے کے بعد علامات میں شدت میں کمی لانے کے لیے 6 آسان ترین ٹپس مندرجہ ذیل ہیں جو آپ کے لئے بہت فائدے مند ثابت ہوں گے۔

1- پانی کا استعمال

بدلتے موسم کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی پینا مفید قرار دیا جاتا ہے ، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ٹھنڈے کے بجائے سادہ یا نیم گرم پانی پینا کا استعمال کا استعمال کیا جائے، وائرل یا کسی بھی قسم کے انفیکشن کے دوران پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے سے نزلہ، زکام کی شدت میں کمی آتی ہے۔

2- بھاپ کا استعمال

موسم سرما کے آتے ہی بہت سے افراد کے لئے نزلہ عذاب بن جاتا ہے اور فلو کی وجہ سے ناک مستقل بند ہوجاتی ہے اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ تو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھاپ کا استعمال کیا جائے۔ جی ہاں بھاپ لینے سے نہ صرف ناک کھل جاتی ہے بلکہ سینے میں جمے بلغم کو بھی خارج ہونے میں مدد ملتی ہے، بھاپ لینے سے فلو کی شدت کے باعث تکلیف میں واضح فرق پڑتا ہے اور آرام حاصل ہوتا ہے۔

3- نمک یا نیم گرم پانی کے غرارے

نیم گرم پانی کے غرارے کرنے سے گلے کی خراشوں، سوجن، بلغم اور سانس لینے میں دشواری میں کمی آ تی ہے، نیم گرم پانی میں اگر تھوڑا سے نمک ملا کر استعمال کیا جائے تو نیم گرم پانی کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔

موسم کے بدلتے ہی خشک ہواؤں کے چلنے کے دوران نیم گرم پانی سے غراروں کو عادت بنا لینا چاہیئے۔

4- سبز چائے کا استعمال

سردی کے موسم کے آتے ہی سبز چائے کا استعمال بڑھا دینا چاہیے، سبز چائے میں اگر ادرک، لیموں کا رس، دار چینی، لونگ یا اپنی پسند کا کوئی بھی گرم مسالہ شامل کرلیا جائے تو سبز چائے کی افادیت بڑھ جاتی ہے اور اس کے پینے سے مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں صرف پانی میں ہی ادرک، دار چینی یا لونگ کو ابال کر استعمال کر لیا جائے تو نزلہ زکام میں کمی واقع ہوجاتی آتی ہے۔

5- زنک کا استعمال

ایک طبی تحقیق کے نتائج کے مطابق زنک کے استعمال سے وائرل فلو اور زکام کی شدت میں کمی آتی ہے۔ زنک کے استعمال سے انسانی جسم میں قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے والے خلیات کی افزائش ہوتی ہے، خون میں اینٹی باڈیز کے بننے کے باعث انسان جراثیم سے محفوظ رہتا ہے، قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

6- ٹی ٹری آئل کا استعمال

ایک سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹی ٹری کا تیل نزلے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے، بھاپ لینے کے دوران اگر گرم پانی میں ٹی ٹری آئل شامل کر لیا جائے تو اس ناک جلدی کھل جاتی ہےاور کافی حد تک سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.