کیا گھر سے باہر جاتے وقت بچوں کے لئے ماسک پہننا ضروری ہے؟

image

بچے ہوں یا بڑے کورونا تمام عمر کے افراد کے لئے ایک مہلک بیماری ہے جس سے بچاؤ کے لئے دنیا بھر کے طبی ماہرین، ڈاکٹرز نے چند احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا کرنے کی تجاویز پیش کی ہیں جن میں مسلسل صابن سے ہاتھ دھونا، ماسک کا استعمال کرنا، سماجی فاصلہ اِختیار کرنا شامل ہیں۔

لیکن اگر کووڈ 19 وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات کو نظرانداز کردیا جائے تو یہ آپ پر فوراً حملہ آور ہوسکتا ہے۔ ماہرین کی مختلف تحقیق سامنے آئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ جان لیوا مرض کورونا وائرس بچوں اور بزرگوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے کیوںکہ اِن کی قوت مدافعت مضبوط نہیں ہوتی جس کے باعث ڈاکٹرز متنبہ کرتے ہیں کہ بچے اور بزرگ لازمی مسک کے استعمال کی پابندی کریں۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ بڑوں کی نسبتاً بچے ماسک پہننے سے شدید اُلجھن کا شکار رہتے ہیں اور شکایت کرتے ہیں کہ ماسک کی وجہ سے اُن سے سانس نہیں لی جارہی یا پھر کانوں میں درد کی پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ نیز، بچوں کے ایک مخصوص عمر گروپ، جیسے 5 یا اس سے کم عمر کے بچوں کوماسک پہننا مشکل ہوسکتا ہے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ والدین کو معلوم ہونا چاہئے کہ بچے کو کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ماسک پہننا چاہیے یا نہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بچے جب کسی رش والے مقامات پر جائیں، جہاں سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھا جاسکتا ہو جس کی وجہ سے عالمی وباء کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہو تو وہاں ماسک پہننا ضروری ہے۔

٭کیا بچوں کو ماسک پہننا چاہیے؟

عالمی اِدارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ٹھیک طریقے سے ماسک پہننے کے قابل نہیں ہوتے اور اُنہیں ماسک سے ہچکچاہٹ محسوس ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ اس عُمر کے بچوں میں کورونا ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے جبکہ بچوں کے لئے ماسک پہننا اس وقت ضروری ہوگا جب بچہ بیمار ہو۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ 6 سے 11 برس کی عمر کے بچے ماسک پہن سکتے ہیں۔ والدین نے بچوں کو ماسک پہننے سے متعلق سِکھانا ہوگا اور آگاہی فراہم کرنی ہوگی کہ وباء کے دوران ماسک کا استعمال کتنا ضروری ہے۔

12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کے لئے بالغوں کی طرح احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے، خاص طور پر اس وقت جب دوسرے ایک میٹر کا سماجی فاصلہ نہ رکھ رہے ہوں۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے معذور بچوں کو بھی ماسک پہنانا لازمی ہے۔

٭ بچوں کے لئے کونسی اقسام کے ماسک استعمال پہننے چاہئیں اور کیا احتیاط ضروری ہے؟

1- عالمی ادارہ صحت کے مطابق جن بچوں کو سسٹک فائبروسس یا کینسر کا مرض ہو، اُنہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے میڈیکل ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔

2- ماسک لگانے سے قبل بچوں کو کم از کم 20 سیکنڈز تک سینیٹائزر سے اپنے ہاتھوں کو صاف کرنا چاہیے۔

3- تندرست رہنے والے بچوں کو فیبرک فیس ماسک پہننا چاہیے جب وہ دوسروں سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ برقرار نہیں رکھ سکتے ہوں۔

4- بچوں کو چاہیئے کہ وہ تقریباً 40 سیکنڈز تک صابن سے اچھی طرح اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔

5- منہ، ناک اور ٹھوڑی کو ڈھانپنے کے لئے ماسک درست سائز کا ہونا چاہیے اور ماسک کو بار بار ہاتھ نہیں لگائیں۔

6- بچوں کو چاہیے کہ وہ ماسک کو ناک، ٹھوڑی یا منہ کے نیچے نہ رکھیں بلکہ پوری درست انداز سے ماسک پہنیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.