ڈبے کا دودھ یا کھلا دودھ۔۔۔ کون سا دودھ آپ کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے؟ جانیں تاکہ آپ بھی صحت مند رہ سکیں

image

پاکستان میں بہت سے افراد کھلا دودھ استعمال کرتے ہیں لیکن ماہرین نے اس حوالے سے کافی پریشان کن انکشاف کیا ہے۔

سینئر ڈاکٹر اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق صدر ٹیپو سلطان کا کہنا ہے کہ ''کھلے دودھ میں زیادہ وائرس ہوتے ہیں اور اس کو جتنا ابالا جائے کوالٹی اتنی ہی خراب ہوتی ہے جبکہ پیکٹ والے دودھ کو جدید طریقوں سے مشینوں کی مدد سے نکالا جاتا ہے''۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ''کھلا دودھ جس طرح تیار ہوتا ہے اگر اُس کے بارے میں علم ہوجائے تو نصف فیصد سے زیادہ لوگ اس کا استعمال فوری طور پر چھوڑ دیں گے، اس کے علاوہ کھلے دودھ میں وائرس بھی زیادہ ہوتے ہیں جس سے مختلف قسم کی بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے''۔

ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے انکشاف کیا کہ ''ڈبے کا دودھ پاؤڈر ملک ہوتا ہے جس میں سے مختلف اشیاء نکال لی جاتی ہیں، اور اس میں کوئی کیمیکل ملانےکی ضرورت بھی پیش نہیں آتی''۔ انہوں نے بتایا کہ ''ڈبے والے دودھ میں بیکٹریا کی افزائش نہیں ہوتی اسی وجہ سے وہ خراب بھی نہیں ہوتا''۔

تاہم اگر بیماریوں کے حوالے سے بات کی جائے تو کھلے دودھ سے آپ کو پیٹ اور معدے کی مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسے کہ موشن، متلی وغیرہ۔ بیکٹیریا اور وائرس بارہ راست آپ کے نظام تنفس کو نشانہ بناتے ہیں جس سے آپ بیمار ہو سکتے ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts