کیا آپ جانتے ہیں کہ گاڑی میں ہلدی کے 3 چمچ ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ آپ بھی یہ آزمائیں اور پھر کمال دیکھیں

image

گاڑی رکھنے والے افراد کے لئے سب سے بڑی مشکل اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ان کی گاڑی میں کوئی مسئلہ ہو جاتا ہے اور اس کے باعث روزمرہ کے کاموں میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اگر گاڑی کے ریڈی ایٹر میں لیکج ہو جائے تو اس کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں سب سے بڑا مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب گاڑی ہیٹ اپ ہوجاتی ہے۔

آج ہم آپ کو گاڑی کے ریڈی ایٹر میں معمولی لیکج روکنے کیلئے انتہائی آزمودہ ٹوٹکہ بتانے والے ہیں جس کے باعث آپ بڑے خرچے سے بچ سکتے ہیں ۔ گاڑی کے ریڈی ایٹر میں معمولی لیکج ہونے کی وجہ سے ریڈی ایٹر میں پانی ٹھہرتا نہیں ہے جو کہ گاڑی کو ہیٹ اپ کرنے کا باعث بن جاتا ہے۔ ایسے میں مکینک انتہائی آسان حل بتاتے ہیں کہ گاڑی کے ریڈی ایٹر میں ہلدی کے تین چھوٹے چمچ ڈالیں جس کے نتیجے میں ریڈی ایٹر کی لیکج مکمل طور پر رک جائے گی اور پانی بھی ٹھہر جائے گا۔ آپ کی گاڑی کے ریڈی ایٹر میں اگر لیکج کا مسئلہ ہو تو اس میں پانی ڈالیں اور جب ریڈی ایٹر میں تھوڑے سے پانی کی گنجائش ہو، تب تین چھوٹے چمچ ہلدی کے ڈالنے کے بعد 2 سے 3 منٹ انتظار کریں اور پھر پانی ڈال کر ریڈی ایٹر کو مکمل بھر کر ڈھکن لگادیں۔ ریڈی ایٹر کافی عرصے تک لیک نہیں کرے گا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts