ایک آئی فون میں کتنے واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کر سکتے ہیں؟ حیران کن انکشاف

image

ایک آئی فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر آخرکار صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

اب تک صارفین ایک آئی فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ واٹس ایپ ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کو کافی عرصے سے دستیاب ہے اور اب جا کر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اسے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں یہ فیچر سامنے آیا ہے جس کے ساتھ اکاؤنٹ لسٹ پیج بھی ہے، جہاں آپ ان اکاؤنٹس کو دیکھ سکیں گے جن کو ایک ڈیوائس میں استعمال کر رہے ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے آئی فون ایک ڈیوائس میں مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس آسانی سے استعمال کرسکیں گے اور انہیں ایپ سے لاگ آؤٹ ہونے یا اسے ری اسٹارٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بس آپ ایپ میں جاکر اپنے جس اکاؤنٹ کو سلیکٹ کریں گے، اس کی چیٹ ہسٹری، سیٹنگز اور دیگر آپشن سامنے آجائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا نوٹیفکیشن سسٹم بھی تیار کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صارفین کو ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کو آسانی سے ہینڈل کرنا ہے۔

تمام اکاؤنٹس کے نوٹیفکیشنز سے صارفین کو علم ہو جائے گا کہ کونسا میسج کس اکاؤنٹ سے تعلق رکھتا ہے، جبکہ نوٹیفکیشن پر کلک کرنے پر متعلقہ اکاؤنٹ اور چیٹ ہسٹری اوپن ہو جائے گی۔

یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔

اسی لیے یہ بہت اہم فیچر اور اس سے صارفین کو کافی مدد مل سکے گی۔

چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام آئی فون صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts