نویں جماعت کے سالانہ اِمتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

image

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اورپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم برائے سال 2021کے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر نے کہا ہے کہ یہ امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 3 نومبر سے 15دسمبر2020تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارم بورڈ ہذا کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع ہوں گے اور فارم کیساتھ پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے امتحانی فارم متعلقہ بینکوں میں جمع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ امتحانی فارم نیشنل بینک،عسکری کمرشل بینک ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ یہ فارم بورڈ کے امتحانی اسٹور پر بھی دستیاب ہوں گے جو سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت ( مبلغ 100روپے فی فارم) کے پے آرڈر کے ذریعے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 3نومبر سے 15دسمبر 2020 تک جمع کئے جائیں گے، اس کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ16دسمبر سے 31دسمبر2020 تک 200 روپے ،یکم جنوری2021 سے 15جنوری تک500 روپے،18جنوری سے 29جنوری تک800 روپے،یکم فروری سے 12فروری تک 1200 روپے، 15فروری سے 26فروری تک1500 روپے ، یکم مارچ سے 12مارچ تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔ اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ فارم کو جمع کرانے کیلئے طلباء و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ آفس نہ بھیجا جائے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.