کیا سردیوں میں کورونا وائرس بڑھنے والا ہے؟ جانیں اس حوالے سے ماہرین کیا کہتے ہیں

image
موسمِ سرما میں جہاں نزلہ زکام، کھانسی اور وائرل عام ہو جاتا ہے اس ماحول میں کورونا وائرس کے حؤالے سے بڑی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے چونکہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ڈیوڈ ریلمین کے مطابق: ''کورونا وائرس سردی میں ایک بار پھر زور پکڑنے والا ہے اور اس مرتبہ شاید زیادہ خدشہ ہے کیونکہ پہلے ہی وائرل بخار عام نزلہ سردی میں بڑھ جاتا ہے اور اب بئ احتیاطی بھی اس وائرل کے بڑھنے کی ایک عام وجہ بنے گی۔'' موسم سرما میں سیزنل اثرات زیادہ بڑے پیمانے پر کیسز کا باعث بن سکتا ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ماہر مایورسیو سانتیلانا کے مطابق: '' سرد موسم میں لوگ گھروں میں زیادہ وقت گزارتے ہیں اور ہوا کی نکاسی کا نظام ناقص ہو جاتا ہے، جس سے وائرس کی منقلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔'' پرنسٹن یونیورسٹی کی ماہر راکیل بیکر کہتے ہیں: '' اگر معمولی موسمی اثر بھی ہوا تو اس سے بھی بہت بڑی تعداد میں لوگوں میں بیماری کا خطرہ ہوگا۔ اس لئے اس موسم میں احتیاطی تدابیر جیسے سماجی دوری اور فیس ماسک پہننا کورونا سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکیں گے'۔
About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts